پاکستان

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کےشکر گزار ہیں : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سعودی سرمایہ کاری اور منصوبوں کی پیشرفت پرجائزہ اجلاس ہوا/ فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سعودی سرمایہ کاری اور منصوبوں کی پیشرفت پرجائزہ اجلاس ہوا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سعودی سرمایہ کاری اور منصوبوں کی پیشرفت پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے  اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں، سعودی قیادت کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاونت کی پیشکش خوش آئند ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے، سعودی فرمانروا اور ولی عہد یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دورے کی بہترین تیاری کیلئے متعلقہ وزرا اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

سعودی وفد کی پاکستان کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے ،امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی۔

مزید خبریں :