02 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ امن و امان اور مسائل کے حل کیلئے پہاڑوں پر موجود افراد سمیت ہر شخص سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ وہ بات کا بتنگڑ بنادیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی سے ملاقات میں بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کیلئے حکومت پہاڑوں پر موجود افراد سمیت ہر شخص سے بات کرنے کیلئے تیار ہے۔