پاکستان
02 اگست ، 2012

پاکستان ریلوے میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف، 3 افسران گرفتار

پاکستان ریلوے میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف، 3 افسران گرفتار

لاہور … معاشی بدحالی کے شکار پاکستان ریلوے میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، خانپور میں ریلوے کے 3 افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی ریلوے لاہور منیر احمد چشتی کے مطابق جعلی ٹکٹ اسکینڈل میں 3 ریلوے افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے ایک کروڑ 95 لاکھ روپے کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ منیر احمد چشتی کا کہنا ہے کہ جعلی ٹکٹ بنانے اور فروخت کرنے کا اسکینڈل خانپور اسٹیشن پر منظر عام پر آیا ، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ ڈی آئی جی ریلوے کو مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے خانپور سے لاہور لایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث کئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں بند کردی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :