پاکستان
03 اگست ، 2012

کرپشن کے الزامات، عمران خان کا نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج

کرپشن کے الزامات، عمران خان کا نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد … پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف بتائیں مے فیئر اپارٹمنٹس کیلئے اربوں روپے کی رقم کہاں سے آئی، نواز شریف بتائیں شریف فیملی کے بیرون ملک اثاثے کتنے اور کہاں سے آئے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستانی بینکوں سے 6 ارب روپے کا ڈیفالٹ کیا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں فرشتہ ہوں، شریف برادران نے ایٹمی دھماکوں کے وقت اپنا پیسہ راتوں رات منتقل کرلیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مصنف ریمنڈ ڈیکر لکھتا ہے کہ نواز شریف نے 417 ملین ڈالرز کی کرپشن کی، اگر مصنف نے غلط الزام لگایا ہے تو نوازشریف ان پر کیس کریں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف سے 11 سوالات کے جواب طلب کئے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا رہنما آج انکشاف کرے گا کہ چوہدری نثار کیوں وزارت پیٹرولیم چاہتے تھے، نواز شریف نے پاکستانی بینکوں سے 6 ارب روپے کا ڈیفالٹ کیا، نواز شریف نے بینکوں سے لی گئی رقم واپس نہیں کی، موٹر وے منصوبے میں کمیشن لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف بتائیں مے فیئر اپارٹمنٹس کیلئے اربوں روپے کی رقم کہاں سے آئی، بتائیں رائیونڈ کے انفرا اسٹرکچر پر عوام کے کتنے ارب لگائے گئے، نواز شریف بتائیں شریف فیملی کے بیرون ملک اثاثے کتنے اور کہاں سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جدہ میں اسٹیل مل لگائی، بتائیں کہاں سے آیا پیسا، نواز شریف میرے پوچھے گئے 11 سوالات کا جواب خود دیں، وقت آگیا ہے کہ نواز شریف لوگوں کوسچ بتائیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ فرشتہ ہوں، کبھی بیوی کو دھوکا نہیں دیا۔ سربراہ پی ٹی آئی نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار بتائیں کہ کیا انہوں نے بیویوں سے دھوکا نہیں کیا، کیا شہباز شریف یہ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی سے بے وفائی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار میری برابری کا نہیں ہے، چوہدری نثار کو بھی بتاؤں گا، انہوں نے اپنے اثاثے کہاں چھپا رکھیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف زرداری کا احتساب کرنے سے پہلے اپنا احتساب کریں، ایٹمی دھماکوں کے وقت اکاوٴنٹس منجمد ہوئے، ایٹمی دھماکوں کے وقت میاں برادران نے راتوں رات پیسے منتقل کئے۔

مزید خبریں :