Time 18 دسمبر ، 2018
پاکستان

'اردو نیوز چینل آف دی ایئر 2018' کا ایوارڈ جیو نیوز کے نام


لندن: قابل اعتماد خبریں اور بےمثل تجزیاتی پروگرام پیش کرنے والا جیو نیوز بازی لے گیا، جسے پانچویں ایشین ویورز ٹیلی ویژن ایوارڈز (اے وی ٹی اے) میں 'اردو نیوز چینل آف دی ایئر 2018' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اے وی ٹی اے کے ذریعے سالانہ بنیادوں پر برٹش ایشین ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ٹیلنٹ کو سراہا جاتا ہے۔

ان ایوارڈز کا انتخاب ناظرین کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جو چینلز، ٹی وی شوز اور سلیبرٹیز کو متعلقہ کیٹیگریز میں سے منتخب کرتے ہیں۔

رواں برس ہلٹن ہوٹل لندن میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 300 افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں جیو ٹی وی نیٹ ورک کے انٹرنیشنل ڈویژن کے بزنس یونٹ ہیڈ بسیم بیگ چغتائی نے ایوارڈ وصول کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس کا کریڈٹ جیو نیوز کی پوری ٹیم اور ان کی جانفشانی کو جاتا ہے۔

اے وی ٹی اے کے بانی راجن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ جیو نیوز ایک مشہور نیوز ورک ہے، جسے ناظرین نے ووٹنگ کے ذریعے اپنا پسندیدہ چینل قرار دیا ہے۔

دیگر ایوارڈ کیٹیگریز میں رئیلٹی پروگرام آف دی ایئر، میوزک چینل آف دی ایئر، پنجابی چینل آف دی ایئر، بنگالی چینل آف دی ایئر، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، سوپ آف دی ایئر، میل ایکٹر آف دی ایئر اور جنرل انٹرٹینمنٹ چینل آف دی ایئر شامل تھے۔

مزید خبریں :