پاکستان
Time 28 دسمبر ، 2018

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے کمی کی سفارش کی ہے۔

اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

مزید خبریں :