Time 13 جنوری ، 2019
پاکستان

لاہور میں ڈانس پارٹیوں میں منشیات بیچنے والا گروہ گرفتار


لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں میں منشیات فراہم کرنے والا 7 رُکنی گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کر نے والا سات رکنی گروہ گرفتار کرلیا  ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ایس پی سٹی معاذ ظفر کے مطابق ملزمان نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں بھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 43 لاکھ سے زائد مالیت کی مختلف منشیات اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :