Time 26 دسمبر ، 2024
دنیا

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے،فوٹو: فائل

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرمعاشیات من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما من موہن سنگھ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی  صحت گزشتہ کچھ دنوں سے خراب تھی۔

خیال رہے کہ بھارت کے پہلے سکھ وزیراعظم من موہن سنگھ 1932 میں پاکستان کے ضلع چکوال کے ایک گاؤں گاہ میں پیدا ہوئے تھے جہاں انہوں نے چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ 

پاکستان بننے کے بعد ان کا خاندان بھارت منقتل ہوگیا جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے  برطانیہ کی آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈگری حاصل کی، معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد ڈی لٹ بھی کیا، اس کے علاوہ کئی یونیورسٹیوں نے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔

وہ 2004 سے 2014 تک  کانگریس کی جانب سے بھارت کے وزیر اعظم رہے، ان کی معاشی پالیسیوں کو بھارت کی معاشی ترقی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں :