Time 26 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی آر جے اور سوشل میڈیا انفلو ئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں

معروف بھارتی آر جے اور سوشل میڈیا انفلو ئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں
فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ گڑگاؤں (گروگرام) میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمرن کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر دوست نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سمرن کچھ عرصے سے ذاتی مشکلات کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق خاندان کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی صبح لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش خاندان کے حوالے کر دی گئی۔

مزید خبریں :