دنیا
05 اگست ، 2012

بھارت:شمالی ریاستوں اور مقبوضہ کشمیر میں بارشیں، 30 افراد ہلاک

بھارت:شمالی ریاستوں اور مقبوضہ کشمیر میں بارشیں، 30 افراد ہلاک

نئی دہلی…بھارت کی شمالی ریاست اترآکھنڈ ، ہماچل پردیش اور مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے کم ازکم 30 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں،حکومت نے پولیس اور فوج کو مدد کے لیے طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترآکھنڈ میں سیلاب سے ہائیڈل پروجیکٹ پر کام کرنے والے 19مزدوروں سمیت 40 افراد لاپتہ ہیں۔حکام کا کہنا ہے اس سے قبل بارشوں اور بجلی گرنے سے 3 بچوں سمیت12 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔جموں و کشمیر میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جار ی ہے، تقریبا 50 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :