پاکستان
Time 20 جنوری ، 2019

ساہیوال واقعہ سب کے سامنے ہے کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں: خورشید شاہ

وفاقی اورصوبائی وزرا نے ساہیوال واقعے پر افسوس ناک بیانات دیے، عمران خان وزراء سے فوری طور پر استعفا لیں، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے اور تمام چیزیں سامنے ہیں جس پر کمیٹی بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء نے ساہیوال واقعے پر افسوس ناک بیانات دیے، وزیراعظم عمران خان وزراء سے فوری طور پر استعفیٰ لیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ واقعے میں حکومت کی بے حسی نظر آئی، خود کو بچانا ہے تو حکومت کے وزرا استعفیٰ دیں اور وزیراعظم کو ساہیوال واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے ساہیوال واقعے پر مزید کہا کہ کیا بچے بھی دہشت گرد ہوسکتے ہیں۔

فوجی عدالتوں سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں پہلے وقت کی ضرورت تھیں تاہم اب ملک میں مضبوط عدالتی نظام موجود ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں،

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں دہشت گردی کے باعث پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کو سپورٹ کیا، ملک میں امن بھی قائم ہوگیا ہے اور حکومت بھی طاقتور ہے جب کہ عدالتوں سے بھی بڑے بڑے فیصلے ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :