پاکستان
Time 22 جنوری ، 2019

مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ ایک اور ویڈیو وائرل

مفتی عبدالقوی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو ناشائستہ انداز میں وائرل ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے— فوٹو:فائل 

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

خبروں میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ کھڑے تصویر بنوا رہے ہیں۔ 

بظاہر مفتی عبدالقوی تصویر بنوانے کے انداز میں کھڑے ہیں لیکن خاتون ویڈیو میں ان کے گرد گھوم رہی ہے اور انہوں نے مفتی عبدالقوی کے کندھے پر ہاتھ رکھ تصویر بنوائی۔ 

سوشل میڈیا پر یہی ویڈیو بالی وڈ کی 1989 میں ریلیز ہوئی فلم ’تری دیو‘ کے مشہور گیت ’رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا‘ کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔ 

دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو ناشائستہ انداز میں وائرل ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر عام لوگوں کے ساتھ تصویر بنوانے پر اعتراض نہیں کرتے اور خوش دلی سے ان کے ساتھ تصویر بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ  کچھ لوگ اس طرح کی تصویر ان کے ساتھ بنواکر ایڈیٹنگ ٹول کے ذریعے سوشل میڈیا پر غلط انداز میں چلاتے ہیں جس سے لوگوں کی شخصیت مجروح ہوتی ہے لیکن وہ ایسے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے۔

یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ 

مزید خبریں :