02 مئی ، 2024
دبئی: اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کے مطابق ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیاں کیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی لگائی ہے، ڈیون تھامس ہر طرز کی کرکٹ کے لیے نا اہل قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ڈیون تھامس نے تمام 7 خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔