Time 23 جنوری ، 2019
پاکستان

ساہیوال واقعے میں خلیل، اس کی اہلیہ اور بچی کو ناحق قتل کیا گیا، وزیر خارجہ

پردہ پوشی کا کوئی ارادہ نہیں، وقت صرف ذیشان کے خلاف تحقیقات کیلئے مانگا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں خطاب— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے میں خلیل، اس کی اہلیہ اور بچی کو ناحق قتل کیا گیا، پردہ پوشی کا کوئی ارادہ نہیں، وقت صرف ذیشان کے خلاف تحقیقات کیلئے مانگا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ دار ہوگا اس کو سزا ہوگی، قوم سے حقائق نہیں چھپائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی نگہداشت کیلئے ریاست ذمہ داری نبھائے گی، یقین دلاتے ہیں کسی قصور وار کو نہیں بخشا جائے گا، ذیشان سے متعلق کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ تھا، تحقیقات کرارہے ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے آسکیں۔

مزید خبریں :