پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

نئے میڈیکل بورڈ کا فیصلہ نواز شریف کی صحت کے پیش نظر کیا گیا— فوٹو:فائل 

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے میڈیکل بورڈ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بورڈ میں ماہرین امراضِ قلب سمیت 6 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ میں بریگیڈیئر ڈاکٹر عبدالحمید صدیقی، بریگیڈیئر ڈاکٹر عظمت حیات، ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر حامد، ڈاکٹر طلحہٰ بن نذیر اور ڈاکٹر شاہد حمید شامل ہیں۔

نئے میڈیکل بورڈ کا فیصلہ نواز شریف کی صحت کے پیش نظر کیا گیا اور میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لایا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ 

نوازشریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نوازشریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے۔

ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :