کراچی: روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا


کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع روئی کے گودام میں گزشتہ شب لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

روئی کے گودام میں گزشتہ شب تقریباً 9 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ آتشزدگی کے باعث متاثر گودام کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 13 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل مکمل کیا گیا اور خوش قسمتی سے آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ گودام میں روئی کی گانٹھیں موجود تھیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی وقت لگا۔

مزید خبریں :