Time 15 فروری ، 2019
کھیل

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو شکست

محمد عامر نے شاندر بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: پی ایس ایل

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور لِونگ اسٹون نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے وکٹ کے چاروں اطراف چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے پی ایس ایل میں 157 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

کنگز کو پہلا نقصان لِونگ اسٹون کی صورت میں ہوا جو 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔

ایک سو چوراسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 2 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔

ابتدائی دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد لوری ایونز نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر 72 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو میچ میں واپس لیکر آئے۔

شعیب ملک 52 اور ایونز 47 رنز کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ کھڑا ہو سکا اور ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز تک پہنچ سکی۔

کراچی کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دو وکٹیں سہیل خان کے حصے میں آئیں۔

کراچی کے لِونگ اسٹون کو بہترن بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :