کھیل
Time 15 فروری ، 2019

پاکستان میں ہونیوالے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت میں عوام کی زبردست دلچسپی

وقار حسن انکلوژر کے ایک ہزار روپے والے ٹکٹ بھی فروخت ہو گئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے ابتدائی 4 میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں عوام کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 7 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جس کے 500 روپے والے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 7 مارچ کو ہونے والے میچ کے لیے وقار حسن انکلوژر کے ایک ہزار روپے والے ٹکٹ بھی فروخت ہو گئے۔

ماجد خان انکلوژر کے ایک ہزار والے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں جب کہ دو ہزار، دو ہزار پانچ سو اور تین ہزار روپے والے ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 10 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔

دس مارچ کے میچ کے ماجد خان انکلوژر کے ایک ہزار والے ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں۔

مزید خبریں :