Time 14 اپریل ، 2019
انٹرٹینمنٹ

مودی کی جماعت کے رہنما نے یوم پاکستان پر ریلیز ہونے والا پاکستانی نغمہ چوری کرلیا


بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجا سنگھ نے یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمے کو چوری کرلیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔

راجا سنگھ نے 12 اپریل کو ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو ایک نغمہ ریلیز کرنے جارہے ہیں جو فوج کے نام کرتے ہیں لیکن اس نغمے کے بول اور دھن وہی ہے جو آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پر ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا تھا۔

راجا سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس چوری کا پوسٹ مارٹم کیا اور کہا کہ نغمہ کاپی کرنے پر خوشی ہے، سچ بولنے کی بھی کاپی کی جائے۔


مزید خبریں :