کھیل
Time 18 اپریل ، 2019

ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سری لنکن ٹیم کا اعلان

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیموتھ کرارتنے کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو: کرکٹ ورلڈکپ ٹوئٹر

کولمبو: سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیموتھ کرارتنے کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم کپتان کرارتنے، ملندا سری وردانا، جیون مینڈس، نوان پردیپ، انجیلو میتھیوز، کشال پریرا، لہیرو تھرمانے، تھسارا پریرا، اوشکا فرننڈو، کشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، لیستھ ملنگا، جیفری ویندرسے، ایسورو یودانا اور سرنگا لکمل پر مشتمل ہے۔









یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ورلڈ کپ کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت، بنگلادیش اور انگلینڈ کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ 

مزید خبریں :