ڈپٹی کمشنر نے گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق زیرگردش خبریں جھوٹ قرار دیدیں

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ سےجرائم،اسمگلنگ،دہشتگردی کی روک تھام میں مدد ملےگی__فوٹو: فائل
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ سےجرائم،اسمگلنگ،دہشتگردی کی روک تھام میں مدد ملےگی__فوٹو: فائل

گوادر شہر میں باڑ لگانے سے متعلق زیرگردش خبریں غلط قرار دیدی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کا کہنا ہے کہ گوادر شہر سے متعلق سوشل میڈیا پر بےبنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگرشہروں کی طرح گوادر میں بھی سیف سٹی پروجیکٹ پرکام ہو رہاہے، شہر میں باڑ لگانے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ سے شہر میں جرائم، اسمگلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام میں مدد ملےگی۔

مزید خبریں :