دنیا
06 فروری ، 2012

امریکی صدارتی امیدوار مٹ رومنی کی ریاست نیواڈا میں کامیابی

وا شنگٹن …ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل مٹ رومنی نے ریاست نیواڈا میں آسان فتح کے ساتھ باقی تینوں امیدواروں کو واضح اکثریت کے ساتھ شکست دیدی ہے۔ پیر کو غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بتایا کے نتائج کے مطابق رومنی کو 48 فیصد ووٹ ملے جو کہ باقی امیدواروں سے دوگنا تھے۔مٹ رومنی کا اس جیت پر اپنے حامیوںسے کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ انکے ووٹرز انہیں وائٹ ہاس تک لے کر جائیں گے۔اگلے انتخابات منی سوٹا ،کولوریڈو اور مسوری میں ہوں گے جبکہ ایریزونا اور مشی گن میں انتخابات اٹھائیس فروری کو ہوں گے۔

مزید خبریں :