دنیا
06 فروری ، 2012

عرب لیگ کی حمایت میں چین اور روس رکاوٹ ہیں، ولیم ہیگ

لندن…برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ عرب لیگ کی حمایت میں چین اور روس رکاوٹ ہیں۔ویٹو نے صدر بشارا لاسد کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ ماسکو اور روس عرب لیگ سے منہ موڑ رہے ہیں۔دونوں ممالک کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کیے جانے کے بعد صدر بشار الاسد کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی انتہا پسندی ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ لندن نے شام کے ساتھ سخت سفارتی تعلقات کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔مغربی ممالک نے عرب لیگ کے ساتھ تعاون برقرار رکھا ہوا ہے۔

مزید خبریں :