06 فروری ، 2012
صوفیہ…امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے روس اور چین کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مظاہرین کو کچلنے کی کارروائیوں کو مذمت پر مبنی اقوام متحدہ کی قرار داد کو ویٹو کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیدیا۔غیر ملکی خبررسا ںادارے کے مطابق بلغاریہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اقوام متحدہ سے باہر شام کے عوام مدد کے لئے کوششیں دوگنی کر دینی چاہئیں،انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کے صدر بشار لااسد کے مخالفین کی حمایت کرنے کے لئے ایک جمہوری شام کے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کریگا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں جو کچھ ہوا وہ مضحکہ خیز تھا ،ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک بے اثر سلامتی کونسل کا سامنا ہے ایسے میں ہمیں اقوام متحدہ کے باہر ان اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا جو شام کے لوگوں کے بہتر مستقبل کے حامی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم انہیں بے نقاب کرنے کے لئے کام کریں گے جو شامی حکومت کو اب بھی مالی مدد فراہم کررہے ہیں اور انہیں نہتے شامی عوام بشمول عورتوں اور بچوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے اسلحہ فراہم کررہے ہیں ،واضح رہے کہ روس اور چین کے شام کے خلاف قرار داد کو ویٹو کیا ہے۔