09 اگست ، 2012
نو شہرہ…نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک مرہٹی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ مولانا فضل اللہ کے ڈرائیور احسان اللہ کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق صبح سویرے خفیہ طریقے سے مرہٹی کے مقام آپریشن کیاگیا۔ جہاں پر فضل اللہ کے ڈرائیور احسان اللہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ فورسز نے احسان اللہ کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ آپریشن کے دوران پورے علاقے کو سیل کردیا گیا،فورسز نے گھر سے انتہائی اہم دستاویزات، کمپیوٹر، اسلحہ اور سٹیلائٹ فون برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لئے۔