پاکستان
09 اگست ، 2012

موجودہ قیادت سے بہتری کی امید نہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

موجودہ قیادت سے بہتری کی امید نہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

لاہور … ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت سے بہتری کی امید نہیں، سروں پر مجرم حکمران بیٹھے ہیں، ان کی موجودگی میں ملکی حالات نہیں سنوریں گے۔ لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام اے کیو خان اسپتال کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ پنجاب میں مچھر سے بندہ مر جائے تو وزیر اعلیٰ کے استعفے کی بات کی جاتی ہے جبکہ 3 صوبوں میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھتانہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سب سے لڑ کر سولو فلائٹ چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر زکی ہڑتال غریبوں کا نقصان ہے، کسی امیر کو فرق نہیں پڑتا، وہ بجلی بحران ایک سال میں حل کر سکتے ہیں تاہم ایٹمی بجلی بنانا ممکن نہیں رہی۔ اے کیو خان اسپتال پر 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

مزید خبریں :