کاروبار
10 اگست ، 2012

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی

کراچی … گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ توانائی بحران اور امن و امان کی خراب صورتحا ل نے نجی شعبے کیلئے قرضے کی فراہمی محدود کردی ہے جبکہ جولائی میں مہنگائی میں کمی عارضی معلوم ہوتی ہے، مرکزی بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور نے رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود 12 سے کم کر کے 10.5 فیصد کردی جو کہ تقریباً ساڑھے 4سال بعد شرح سود کی کم ترین سطح ہے۔ یاسین انور کا کہنا تھا کہ ایک طرف توانائی بحران اورامن و امان بدترین صورتحال کے باعث جہاں نجی شعبہ قرضہ لینے سے کترا رہا ہے تو دوسری جانب بینکس حکومت کو قرضہ دینے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بینکاری نظام سے قرضہ لے کر مسلسل اسٹیٹ بینک کے قوانین کی خلاف ورزی کر ر ہی ہے اورگزشتہ مالی سال کا خسارہ 1300 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

مزید خبریں :