ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 152 روپے کا ہوگیا

ڈالر ایک روپے 85 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1.37 روپے مہنگا ہوکر 151.47روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں روپے کی قدر گرنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے اڑان بھرلی اور ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔

منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں کی خریداری قیمت 151 روپے رہی۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں عدم استحکام دیکھا جارہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کبھی اضافہ اور کبھی کمی ہورہی ہے۔ 

مزید خبریں :