بندر کی پانی پی کر نلکا بند کرنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو اسکرین گریب

بندر کی پانی پی کر پانی بچانے کے لیے نلکا بند کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں بندر کو پانی پی کر پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے نلکا بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں بندر کے عمل کو انسانوں کے لیے ایک سبق کہا جارہا ہے اور انسانوں کو اس عمل کو سیکھنے کی تاکید کی جارہی ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے کے بعد سے اس ویڈیو کو پانچ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ اسے پانی بچانے کی ایک مثال قرار دے کر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔



مزید خبریں :