پاکستان
07 فروری ، 2012

بلوچستان کے بعد سائیبیریا کی یخ بستہ ہواوٴں نے سندھ کا رخ کرلیا

 بلوچستان کے بعد سائیبیریا کی یخ بستہ ہواوٴں نے سندھ کا رخ کرلیا

کراچی…شمالی و بالائی علاقوں میں برف باری تھم چکی ہے،تاہم سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔بلوچستان کے بعد سائیبیریا کی ہوائیں سندھ میں داخل ہوچکی ہیں۔شمالی بلوچستان اور کوئٹہ کے بعد سائیبیریا کی یخ بستہ ہواوٴں نے اب سندھ کا رخ کرلیا ہے۔کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔بالائی علاقوں میں کئی روز سے جاری برف باری رک گئی ہے ،،تاہم سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ایبٹ آباد سمیت گلیات میں موسم ابرآلود ہے،،نتھیاگلی سے کوزہ گلی تک مری روڈ 4 روز سے جبکہ رابطہ سڑکیں آٹھ روز سے بند ہیں۔مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام اور طورغر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں،،شاہراہ کاغان مھانڈری سے جل کھڈ تک ٹریفک کے لیے 23 روز سے بند ہے۔برف باری کے بعد مری، لواری ٹاپ کے اطراف اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔شمالی بلوچستان میں بھی سائبیرین ہواوٴں نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔شدید سردی کے باعث کاروباری مراکز بند اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

مزید خبریں :