Time 06 ستمبر ، 2019
کھیل

یوم دفاع پر سرفراز احمد کو شکست

آزاد کشمیر پرائم منسٹر الیون نے چیئرمین پی سی بی الیون کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا— فوٹو: پی سی بی

یوم دفاع کے موقع پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں فیسٹول میچ کھیلا گیا۔

میچ میں پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ آزاد کشمیر پرائم منسٹر الیون نے چیئرمین پی سی بی الیون کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

سرفراز احمد نے بھی بولنگ کی اور تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد رضوان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

مظفر آباد میں کھیلے گئے 15 اوورز پر مشتمل فیسٹول میچ میں اظہر علی کی قیادت میں کھیلنے والی وزیراعظم آزاد کشمیر الیون نے پانچ وکٹ پر164 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے 55 اور اسد شفیق نے 30 رنز بنائے۔ جواب میں سرفراز احمد کی چیئرمین پی سی بی الیون مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹ پر 158 رنز بنا سکی۔

عابد علی اور سرفراز احمد نے 40 ، 40 رنز بنائے۔ سرفراز احمد نے بولنگ بھی کی اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

سرفراز احمد نے بولنگ بھی کی اور تین وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: پی سی بی

میچ کے اختتام پر وزیر کھیل آزاد کشمیر چوہدری سعید اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

فوٹو: پی سی بی


مزید خبریں :