پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2019

والدین کے قتل میں سزائے موت پانیوالا چیئرمین نیب کا ’بھائی‘ بری

فائل فوٹو

لاہور: ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث ان کے بھائی سمیت سزائے موت کے تین ملزمان کو بری کردیا۔

جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ناکافی شواہد کی بناء پر ملزمان کو بری کیا جن میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کے سوتیلے بھائی نوید اقبال بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر دو ملزمان میں عباس اور امین شامل ہیں جنہیں عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر بری کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کو 2011 میں لاہور میں قتل کیا گیا جس کے الزام میں ان کے سوتیلے بھائی نوید اقبال سمیت دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2016 میں قتل کے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو  سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :