Time 23 نومبر ، 2019
کھیل

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: 13 سالہ پاکستانی عماد علی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم

کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تجربہ کار دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈ سے ہوا جس میں انہیں 1-2 سے شکست ہوگئی— فوٹو: جیو نیوز

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں دھوم مچانے والے پاکستان کے 13 سالہ عماد علی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔

عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے کواٹر فائنل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں منعقدہ عالمی اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے 13 سالہ کھلاڑی عماد علی نے اپنی کامیابیوں سے دھوم مچا دی۔.

انہوں نے دو سابق اور دو ٹاپ رینک کھلاڑیوں کو مات دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

انہوں نے 35 میں سے 21 گیمز جیت کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن بدقسمتی سے کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تجربہ کار دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈ سے ہوا۔

اس مقابلے میں عماد نے پہلا گیم جیت کر سب کو حیران کردیا لیکن بیسٹ آف تھری پر مشتمل گیمز میں باقی دو گیم کیوی کھلاڑی کے نام رہے۔

عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تو نہ پہنچ سکے لیکن عالمی مقابلوں کے میں ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچ کر سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی کا عزاز حاصل کیا۔

عماد علی تین روز قبل ورلڈ جونیئر اسکرایبل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :