پاکستان
Time 26 نومبر ، 2019

مشرف کیس کی پیروی سے انکار، ایڈیشنل اٹارنی جنرل مستعفی

اسلام آباد: ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

طارق کھوکھرنے سابق صدر پرویز مشرف ٹرائل کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی درخواست دائرکی تھی۔

طارق کھوسہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا ضمیر انہیں اجازت نہیں دیتا کہ اس (مشرف ٹرائل) کیس کی پیروی کروں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مشرف ٹرائل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :