پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2019

نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو نئے الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں وہ الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے، پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتیں کرنے لگیں تو وہ دن بھی آئے گا کہ عدالتیں ہی پارلیمنٹ کا فیصلہ کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو چیئرمین سینیٹ کے لیے ان ہاؤس تبدیلی نہیں لاسکے وہ وزیر اعظم کے لیے ان ہاؤس تبدیلی کیسے لائیں گے؟

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف ، نواز شریف کے ساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں، میں نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔

مزید خبریں :