حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیے جانے کا انکشاف

وزراتِ مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزرات مذہبی امور نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حجاج کی رقم پر 2018 میں 21کروڑ روپے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کی رقم پر ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔

ایوان کو بتایا گیا کہ قرعہ اندازی کے بعد ناکام دخواست گزاروں کو رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

وزرات مذہبی امور کے مطابق گزشتہ برس 3 لاکھ 74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں دیں اور درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔

وزرات مذہبی امور کا کہنا تھاکہ سود کی رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواؤں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :