پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2019

وزیراعظم عمران خان دنیا کے 5 ویں ’بااثر ترین‘ عالمی رہنما

وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا — فوٹو:فائل 

وزیراعظم عمران خان دنیا کے 5 ویں بااثر ترین عالمی رہنما بن گئے۔

 وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

ٹوئٹر رینکنگ ویب سائٹ کے مطابق عمران خان کی ہر ٹوئٹ کو اوسطاً 6 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا جبکہ مودی کے ٹوئٹس کو اوسطاً 4 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کی مقبول مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے تھے۔