شہریار منور گوردوارے میں کیا کر رہے ہیں؟

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکار شہریار منور نے اپنے بچپن کے دوست کرن سنگھ کے ساتھ گوردوارا ننکانہ صاحب پر حاضری دی۔

شہریار منور نے انسٹاگرام پر ایک طویل کیپشن کے ساتھ گوردوارا ننکانہ صاحب پر حاضری کے دوران کھینچی گئیں تصاویر اپنے مداحوں سے شئیر کیں۔

تصاویر میں شہریار منور کے ہمراہ ان کے بچپن کے دوست کرن سنگھ اور بھائی  بھی موجود ہیں۔

شہریار منور نے کیپشن میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا دوست کرن سنگھ لندن سے ہم سے ملنے آیا ہے اور یہ گوردوارا ننکانہ صاحب پر حاضری دینا چاہتا تھا‘۔


فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے بھائی نے ہمارے لیے اِس سفر کی تیاری کی اور ہم لوگ صبح سویر ے لاہور سے ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوئے اور دو گھنٹے کے سفر کے بعد ہم ننکانہ صاحب پہنچے اور یہ ایک بہترین  تجربہ تھا۔

 شہریار منور نے گوردوارا ننکانہ صاحب پر حاضری کا تجربہ بتاتے ہوئے لکھا کہ  یہاں کی انتظامیہ نے ہمارا بے حد گرم جوشی سے استقبال کیا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکار نے مزید بتایا کہ ہم نے وہاں لذیذ اور مزیدار لنگر بھی کھایا اور اُس کے بعد گرما گرم کڑک چائے کا کپ بھی پیا۔

شہریار منور نے اپنے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ  ہم ایک ایسے خطے میں مقیم ہیں جہاں سیاست کو ایک ایسے آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو  پورے خطے میں نفرت پھیلارہا ہے لیکن مجھے فخر ہے اور اطمینان ہے یہ جان کر کہ میرا ملک اور میرے ملک کے لوگ ہر مذہب کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ننکانہ صاحب پر حاضری کے بعد میرے دِل کو اطمینان تھا اور میرے دوست کرن سنگھ کے چہرے پر ایک مسکراہٹ تھی جسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید خبریں :