سشمیتا مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف، ویڈیو جاری

سشمیتا سین کو گلابی ساڑھی اور سر پر تاج پہنے ہوئے دیکھ کر وہاں ہمارے ارد گرد موجود پولیس کے اہلکار فخر سے تالیاں بجا رہے تھے: ڈیزائنر__فوٹو: اسکرین گریب
سشمیتا سین کو گلابی ساڑھی اور سر پر تاج پہنے ہوئے دیکھ کر وہاں ہمارے ارد گرد موجود پولیس کے اہلکار فخر سے تالیاں بجا رہے تھے: ڈیزائنر__فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔

سشمیتا سین نے 1994 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا اور اسی سال ان کا  تاج محل کے سامنے مشہور فوٹو شوٹ کیا گیا تھا جس کی ویڈیو ڈیزائنر ریتو کمار نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ریتو نے اس یادگار ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے 1993 میں مس ​​انڈیا مقابلے کی ٹیم کے ساتھ کپڑے ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کیا اور 1994 میں سشمیتا سین نےمس ​​انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور اس کے بعد امریکا میں مس یونیورس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

بھارتی ڈیزائنر نے لکھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا اور اس کا حصہ بن کر مجھے خوشی ہوئی۔ 

کیپشن میں ڈیزائنر نے کہا کہ مس انڈیا کی ٹیم کے ساتھ اپنے معاہدے کے بعد مجھے اس مقابلے کے امیدواروں کے لیے کپڑے تیار کرنے  کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس لیے جب سشمیتا سین مس یونیورس کے مقابلے کے لیے امریکا گئیں تو وہاں بھی ان کے لیے میں نے کپڑے ڈیزائین کرکے بھیجے۔

ریتو کمار نے مزید لکھا کہ جب سشمیتا سین امریکا سے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت کر واپس دہلی پہنچیں تو مجھے تاج محل پہنچنے کے لیے ایک فون آیا، وہاں پہنچنے پر مجھے معلوم ہوا کہ ٹیم نے اگلے دن تاج محل کے باہر ایک فوٹو شوٹ کا پروگرام بنایا ہے لیکن اس فوٹو شوٹ کے لیے جو کپڑے بھیجے گئے وہ تاج محل کے حساب سے مناسب نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تاج محل کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کرنے کے لیے ہمیں رات میں اپنا اسٹور کھولنا پڑا اور پھر کچھ ہی گھنٹوں میں ہم نے کپڑوں کا انتخاب کرلیا۔

بھارتی ڈیزائنر نے لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ بہت مشکل تھا یہاں تک کہ سشمیتا سین اس دوران بے ہوش بھی ہو گئی تھیں لیکن آج بھی مجھے یہ یاد کرکے بہت خوشی ہوتی ہے کہ سشمیتا کو گلابی ساڑھی اور سر پر تاج پہنے ہوئے دیکھ کر وہاں ہمارے ارد گرد موجود پولیس اہلکار فخر سے تالیاں بجا رہے تھے،ہماری اتنی محنت سے مکمل کیا گیا فوٹو شوٹ ملک بھر کے اخبارات میں شائع ہوا تھا۔

مزید خبریں :