پاکستان
Time 09 جنوری ، 2020

یورپ، آسٹریلیا اور خلیجی ممالک کے سفیروں کا حکومتی سربراہی میں دورہ مقبوضہ کشمیر سے انکار

یورپی یونین حکام کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ طور پر کشمیریوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں— فوٹو: فائل

یورپی ممالک، آسٹریلیا اورخلیجی ممالک کے سفیروں نے مودی حکومت کی رہنمائی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت مسترد کردی۔

ان ممالک کے وزیروں نے 5 اگست 2019 سے زیر حراست سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی سے ملنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

بھارت نے یورپی یونین، آسٹریلیا اور خلیجی ممالک کے سفیروں کو دعوت دی تھی کہ حکومت انہیں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کیلئے تیار ہے تاہم ان ممالک کے سفیروں نے یہ کہہ کر دورے کی دعوت مسترد کردی کہ وہ آزادانہ طور پر علاقے کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

یورپی یونین حکام کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ طور پر کشمیریوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی حکام کی رہنمائی میں امریکی سفیر سمیت 17 مندوبین کو مقبوضہ کشمیر کے دورے پر لے جایا گیا ہے۔

مزید خبریں :