Time 15 جنوری ، 2020
پاکستان

پاکستانی شہریوں نے قدرتی برف کا گولہ گنڈا بنالیا

پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث تاحدنگاہ سفیدی ہی سفیدی ہے۔

گلگت بلتستان میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جب کہ کوئٹہ میں بھی شدید برفباری کا 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

شدید برف باری کے باعث جہاں بہت سے لوگوں کے لیے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے تو وہیں بہت سے لوگوں نے اس برفباری کو لطف کا ذریعہ بھی بنا لیا ہے۔

سردی کے موسم میں جہاں لوگ جسم کی توانائی کو معتدل رکھنے کے لیے گرم چیزوں کا استعمال کرتے ہیں وہیں کچھ ایسے منچلے بھی ہوتے ہیں جو آئس کریم کھا کر سرد موسم کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوف وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد نے برف پر روح افزا ڈال کر اس کا گولہ گنڈا بنایا اور پھر چمچ سے اسے مزے لیکر کھایا۔

قدرتی گولہ گنڈا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائر ہو رہی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گولہ گنڈا بنانے والوں کی عقلمندی پر انہیں داد دی جا رہی ہے جب کہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو سمجھانا بہت ہی مشکل ہے۔

مزید خبریں :