پاکستان
25 اگست ، 2012

شمالی وزیرستان آپریشن امریکی دباوٴ کے تحت شروع کیا جارہا ہے، سینیٹر غلام علی

پشاور…جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر غلام علی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن امریکی دباوٴ کے تحت شروع کیا جارہا ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں سینیٹر غلام علی نے کہا ہے کہ مجوزہ شمالی وزیرستان آپریشن موجودہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام سخت پریشان ہیں، مہنگائی ،بیروزگاری، بدامنی اورلوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ غلام علی کا کہناتھا کہ درپیش مسائل کے حل میں صوبائی حکومت مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے جبکہ حکومت کے غلط پالیسیوں سے معیشت تباہی کے دہائے پر پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :