25 اگست ، 2012
اسلام آباد…مجلس وحدت مسلمین کے تحت ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ٹارگٹ کلنگ ،بدامنی اوراغوا برائے تاوان کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اغاز علمدار روڈ پر نچاری بار گار سے ہوا ،ریلی کی شرکا نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں ریلی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مری آباد میں بہشت زینب قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر علامہ ہاشم موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بدامنی،ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان ،چوری اور کرپشن میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن صوبائی وفاقی حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں قتل وغارت نہیں روکا گیا تو ملت جعفریہ اسلم اباد میں پارلیمنٹ ہاوس کا گھیراو کرے گی۔