پاکستان
25 اگست ، 2012

موجودہ وزیر اعظم کوبھی سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہئے،صدرزرداری

موجودہ وزیر اعظم کوبھی سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہئے،صدرزرداری

اسلام آباد…صدرزرداری نے وزراء اور پارٹی رہ نماوٴں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں کہاہے کہ پہلے وزیراعظم بھی احتراماً سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،موجودہ وزیراعظم کو بھی جاناچاہیئے جبکہ سابق وزیراعظم گیلانی کاکہنا تھا کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت کو کچھ اور کرنا چاہیئے۔جیو نیو زکے نمائندے کے مطابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں شریک ذمہ دار ذرائع نے جیونیوز کواندرونی کہانی بتاتے ہو ئے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مشورہ دیا کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو سپریم کورٹ بھیجنے کی بجائے کچھ اور حکمت عملی اپنائی جائے، کہیں ویسا ہی نہ ہو جائے جو پہلے بھی ہوا۔ اس حوالے سے کئی وزراء اور سینئر پارٹی رہ نماوٴں نے بھی اپنی اپنی رائے دی جس کے بعد صدر مملکت نے کہا انہیں پتہ ہے کہ کیاہوناہے، جو بھی ہوگا،فائدہ حکومت کو ہی ہوگا لیکن اگر وزیراعظم عدالت میں نہ گئے تو اچھا تاثر نہیں ملے گا، پیپلز پارٹی کی حکومت کو انکساری کے ساتھ چلناہے، پہلے وزیراعظم بھی عدلیہ کے احترام میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں اوراب موجودہ وزیراعظم کو بھی جاناچاہیئے۔ ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزراء نے شکوہ کیاکہ حکومت کو چار سال سے کام نہیں کرنے دیاگیا تاہم وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے رائے دی کہ عدالت کا سامنا کرنا چاہیئے،وزیراعظم نے کوئی قانون شکنی نہیں کی۔ بعض وزراء کا خیال تھا کہ وزیراعظم عدالت میں پیش ہوں گے اورتاریخ پڑ جائیگی ، کچھ وزراء نے کہاکہ اگر وزیراعظم سپریم کورٹ گئے تو وفاقی وزراء اوراتحادی بھی ساتھ جائیں گے،تاہم اس پر صدر نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا۔

مزید خبریں :