پاکستان
25 اگست ، 2012

وزیر اعظم کے منجمد اکاوٴنٹس بحالی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

وزیر اعظم کے منجمد اکاوٴنٹس بحالی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ رینٹل پاور پراجیکٹس کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے منجمد اکاوٴنٹس کی نیب کی جانب سے بحالی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھا کہ رینٹل پاور اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس ہے جس کی عدالتی سماعت ابھی چل رہی ہے۔پیپلز پارٹی کا منشور لوٹ مار کرنا اور کرپٹ عناصر کا تحفظ ہے۔اقتدار کی بندر بانٹ نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ ڈرون حملوں پر سفارت کاروں کی دفتر خارجہ طلبی محض دکھاوے کے سوا کچھ نہیں۔ڈرون حملوں میں نہتے پاکستانیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔

مزید خبریں :