25 اگست ، 2012
کراچی … کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس افسر سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی گوہر عباس کوقتل کردیا۔ رضویہ سوسائٹی میں موٹر میکینک کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں فراز حسین جاں بحق جبکہ دکان کا مالک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد آس پاس کے علاقوں میں بازار بند ہوگئے اور کشیدگی پھیل گئی۔ لیاقت آباد چار نمبر پر نامعلوم سمت سے چلنے والی اندھی گولیوں نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کوزخمی کردیا، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک شخص صالح محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ گلبہار سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت انور بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کے ساتھ ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔ بھیم پورہ، گلستان جوہر اور نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔