25 اگست ، 2012
خیبر ایجنسی … خیبر ایجنسی میں نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے مارٹر گولے آبادی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے علاقے قمبر خیل میں نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے متعدد مارٹر گولے آبادی میں جاگرے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 9 زخمی ہوئے، 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی چل بسے، جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔