25 اگست ، 2012
کوئٹہ…قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ قلعہ سیف االلہ کے قریب پیش آیا جبکہ کوئٹہ سے ژوب جانے والی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی،نتیجے میں کار میں سوار صدیق اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کاساتھی عمران خان زخمی ہوگیا۔زخمی کو سول اسپتال قلعہ سیف اللہ میں فوری طبی امداد فراہم کرکے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔