پاکستان
25 اگست ، 2012

فضائیہ کو ڈرون گرانے کا حکم دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،فضل الرحمان

فضائیہ کو ڈرون گرانے کا حکم دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،فضل الرحمان

اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے احتجاج کا ڈرون حملوں کی صورت میں جواب دیا ہے، فضائیہ کو ڈرون گرانے کا حکم دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ جے یو آئی ف کے مختلف رہنماوٴں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیٹو افواج بے گناہ لوگوں کو مار کر عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، حکمران سوچیں کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے کی صورت میں انہیں ڈرون حملوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا سے خفیہ تعلقات کا بھیانک نتیجہ سامنے آ رہا ہے، پارلیمنٹ کے فیصلوں سے الگ کوئی بھی طریقہ ملک و قوم کیلئے خطرنا ک ہو گا۔

مزید خبریں :