پاکستان
25 اگست ، 2012

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا فوری بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ

پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے حکومت سے فوری بلدیاتی الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔جما عت اسلامی خیبرپختونخوا کے ترجمان اسراراللہ خان ایڈووکیٹ کے مطابق غیر منتخب ایڈمنسٹریٹروں کے ذریعے مقامی حکومتوں کو چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجودمقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی برسراقتدار آکر صوبے میں مضبوط اور موثر مقامی حکومتوں کا نظام قائم کریگی۔

مزید خبریں :